بائیک کا چالان، ملازم نے پولیس اسٹیشن کی لائن کاٹ دی
نئی دہلی( نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ بجلی کے ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کے چالان کا بدلہ لینے کے لیے پولیس اسٹیشن کی بجلی کی لائن کاٹ ڈالی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس اہلکار نے سوارپ نامی شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر پانچ سو بھارتی روپے کا چالان کاٹا۔ مذکورہ شخص محکمہ بجلی کا ملازم نکلا اور اس نے طیش میں آکر پولیس اسٹیشن کی بجلی گُل کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوارپ نے ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹنے کا منصوبہ بنایا۔