برطانوی شہری نے پاؤں پر پسندیدہ جوتوں کا ٹیٹو بنوالیا
مانچسٹر(نیٹ نیوز)برطانوی شہری نے اپنے پسندیدہ جوتو ں سے متاثر ہوکر پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو ہی بنووا لیا۔
مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنے کلائنٹ کے پاؤں پر بنائے گئے جوتوں کے ٹیٹوز کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پراپلوڈ کی ہیں جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس ٹیٹو آرٹسٹ کو شہری کے پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو بنانے میں تقریباً 10 گھنٹے لگے تاہم یہ اتنا صفائی سے بنایا گیا ہے کہ ان ویڈیو اور تصاویر میں برطانوی شخص کے پیروں پر بنے ٹیٹوز بالکل اصل جوتوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔ٹیٹو آرٹسٹ نے بتایا کہ یہ دوسرا دلچسپ ٹیٹو ہے جو انہوں نے گزشتہ دو ہفتوں میں بنایا ہے ، اس سے پہلے انہوں نے ایک کلائنٹ کے جسم پر ہائیپر ریئلسٹک سکس پیکس ایب والے ٹیٹو بنائے تھے جو جم جاکر تنگ آچکا تھا اور وہاں اپنا مزید وقت برباد نہیں کرنا چاہتا تھا۔