مکہ مکرمہ کے صحرا میں ایک شخص نے چاول اگا لیے

 مکہ مکرمہ کے صحرا میں ایک شخص نے چاول اگا لیے

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے صحرا میں ایک شخص نے چاول اگا لیے ، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ چند ماہ میں مکہ کے مضافات میں سری لنکن چائے کا تجربہ بھی کریں گے ۔

 سعودی انجینئر نے مکہ کے صحرا میں چاول اگا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے ، یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ ہے ۔ انجینئر یوسف عبد الرحمٰن بندقجی جو چاول کی کاشت اور جدید کھیتی باڑی کے ماہر مانے جاتے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں 2 برس قبل جدہ میں کھیتی باڑی کا خیال آیا، وہ مختلف پودوں اور آب پاشی میں استعمال ہونے والے پانی نیز گرم آب و ہوا اور موسم کا مطالعہ کرتے رہے ، اسی تجربے کے تناظر میں مکہ کے صحرا میں چاول کی کاشت کا خیال ذہن میں آیا۔ ماحول دوست نامیاتی مواد اور مہینے میں پانچ بار آب پاشی سے مکہ کے صحرا میں چاول کی کاشت کی گئی۔اسی کے ساتھ ایک اور تجربہ یہ کیا جا رہا ہے کہ پانچ سال تک فصل حاصل کی جاتی رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں