لا فرم نے حادثاتی طور پر غلط جوڑے کی طلاق کروادی

لا فرم نے حادثاتی طور پر غلط جوڑے کی طلاق کروادی

لندن (نیٹ نیوز)لندن کی ایک لا فرم کی حادثاتی غلطی کی وجہ سے غلط جوڑے کی طلاق ہوگئی اور یہ غلطی درست بھی نہیں کی جاسکتی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جب اس معاملے کو ایک سینیئر جج کے پاس حال ہی میں لیجایا گیا تو انہوں ں نے اس فیصلے کو واپس لینے سے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ اس غلطی کو درست کرنے کی تمام کوششیں بے سود ہیں کیونکہ ایک حقیقی اور حتمی طلاق کے آرڈر پر پبلک کا جو بھروسہ ہوتا ہے وہ زیادہ اہم ہے ۔ اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب لندن کی ایک اہم لا فرم کے سالیسٹرز نے حادثاتی طور پر ایک ڈراپ ڈاؤن مینیو سے انکا انتخاب کیا۔اس جوڑے کو عدالت نے مسٹر اینڈ مسز ولیم ریفر کیا۔ یہ جوڑا 2023 میں جب الگ ہوا تو انھیں اکٹھے ازدواجی زندگی گزارتے ہوئے 21 برس ہوگئے تھے جبکہ یہ اپنے حتمی علیحدگی معاہدے کے لیے مالی انتظامات کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔ تب لا فرم کے کلرک نے حادثاتی طور پر ایک آن لائن پورٹل پر انکا فائنل ڈائیورس آرڈر کے لیے چناؤ کیا، اور صرف 21 منٹ میں انہیں قانوناً علیحدہ کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں