بڑھتی عمر کیخلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والے خلیے دریافت

بڑھتی عمر کیخلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والے خلیے دریافت

ہِنگسٹن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے پتہ لگایا ہے کہ بڑھتی عمر کے باوجود پٹھے خود کو کس طرح فعال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ تحقیق پٹھوں کے فائبر کی عمر تیزی سے بڑھنے کے متعلق جاننے اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد حاصل کی جاسکے گی کہ بڑھتی عمر سے نمٹنے کے لیے پٹھے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔ برطانیہ کے ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق کی سربرہ مصنفہ ویرونیکا کیڈلین کا کہنا تھا کہ پٹھوں کی عمر بڑھنے کا مطالعہ کرنے کے لیے سائنس دانوں کی غیرجانبدارانہ، کثیر الجہتی سوچ عمر بڑھنے کے نامعلوم خلیاتی نظام اور مزید مطالعے کی جگہ کو واضح کرتی ہے ۔ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور سن ییٹ-سین یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے 20 سے 75 برس کے درمیان 17 افراد کے پٹھوں کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ جرنل نیچر ایجنگ میں شائع ہونے والی تحقیق میں خلیوں کے نئے گروپس کے متعلق بتایا گیا جو اس بات پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کچھ پٹھوں کے فائبر کی عمر دیگر کے مقابلے میں تیزی سے کیوں بڑھتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں