انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریاکی نئی قسم دریافت

انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریاکی نئی قسم دریافت

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے انسان میں موجود بیکٹیریا میں ویمپائر جیسی ایک نئی خصوصیات دریافت کی ،واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے خراب غذا کی صورت ہونے والی بیماریوں کا سبب بننے والے سیلمونیلا اور۔۔۔

 ای کولی جیسے بیکٹیریا میں نئی خاصیت سے پردہ اٹھایا ہے جس کو بیکٹیریل ویمپائرزم کا نام دیا گیا ،ماہرین عرصے سے اس بات سے لاعلم تھے کہ خورد بینی حیاتیات چلاکی سے کیسے اور کیوں پیٹ سے خون میں شامل ہو جاتے ہیں جہاں یہ مہلک ثابت ہوسکتے ہیں،اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ خون کا مائع حصہ ان بیکٹیریا کے لیے پُر کشش ہوتا ہے ۔ اس حصے میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جن کوبیکٹیریا بطور غذا استعمال کر سکتے ہیں۔یہ پیتھوجن سیرم (خون میں موجود مطلوبہ مائع) کو باآسانی تلاش کر سکتے ہیں اور نظامِ ہاضمہ میں موجود چھوٹے کٹ کے ذریعے خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔،اس ویمپائر بیکٹیریا کوکھینچنے کے لیے بالکل شارک کی طرح خون کی معمولی سی مقدار بھی کافی ہوتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں