ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تھکان کا سبب

ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تھکان کا سبب

گیلوے (نیٹ نیوز)دماغی سرگرمی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تھکان کا سبب بنتا ہے ۔

آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف گیلوے کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ ویڈیوکانفرنس میں حصہ لیتے ہیں وہ جب خود کو سکرین پر دیکھتے ہیں تو زیادہ تھکن میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ماضی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے دوران خود کی تصویر دیکھنے سے خواتین مردوں کی نسبت زیادہ تھکان میں مبتلا ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس تازہ ترین مطالعے میں انکشاف کیا گیا کہ مرد اور خواتین اپنی تصویر دیکھ کر برابر تھکان کا شکار ہوتے ہیں۔محققین کی ٹیم نے 32 رضاکاروں (16 مرد اور 16خواتین)پر الیکٹرواینسیفیلوگرافی (ای ای جی) کا استعمال کرتے ہوئے یہ تجربہ کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں