خاتون نے 40دن صرف مالٹے کا جوس پی کر گزار دئیے

خاتون نے 40دن صرف مالٹے کا جوس پی کر گزار دئیے

سڈنی (نیٹ نیوز)ایک آسٹریلوی خاتون اینی اوسبرن روٹی، چاول اوردیگر پکوان کھانے کے بجائے صرف فروٹ جوس پی کر زندگی گراز رہی ہے ۔

حال ہی میں خاتون نے 40دن مالٹے کا جوس پی کر گزارنے کا تجربہ کیااور بتایاکہ صرف مالٹے کے جوس پر 40دن گزار کر میرے جسم کی حالت ایسی ہوگئی جیسے کہ آپ نے کار کی سروس کرا لی ہو۔ اینی اوسبرن بتاتی ہیں کہ چالیس دن صرف ایک پھل کے جوس پر گزارا کرنے سے اس کا جسم چاق و چوبند ہوگیا اور اس کا وزن بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے ۔دوسری جانب ماہرین صحت نے لوگوں کو اس طرح کے تجربے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ ایک پھل کے جوس توکیاصرف پھلوں پر اکتفا کرنا ہی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ،صرف پھلوں پر زندگی گزارنے سے آپ موٹاپے اورذیابیطس کاشکار ہوسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں