جنونی گرل فرینڈ کا خوف، بوائے فرینڈ کا پولیس سے رابطہ

جنونی گرل فرینڈ کا خوف، بوائے فرینڈ کا پولیس سے رابطہ

سیشوان (نیٹ نیوز) چین میں نوعمر لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے پیار میں اس جنون کو پہنچ گئی کہ بوائے فرینڈ کو پولیس کی مدد طلب کرنا پڑی۔

ژیایو نامی 18 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ صوبے سیشیوان میں رہائش پذیر تھی۔ ژیایو لڑکے پر حد سے زیادہ انحصار کرنے لگ گئی تھی۔ بوائے فرینڈ جب بھی گھر سے باہر ہوتا تو وہ مسلسل رابطے میں رہتی اور اسکے مقام کے بارے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی۔ صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب ژیایو نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ہی دن میں 100 سے زائد مرتبہ کال کی جب وہ باہر تھا۔ اور جب لڑکا فون کا جواب نہیں دے پایا تو ژیایو کافی پریشان ہو گئی اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچانے لگی۔ اتنے میں بوائے فرینڈ بھی آگیا۔لڑکے نے جب ژیایو کی یہ ذہنی حالت دیکھی تو وہ انتہائی خوفزدہ ہوگیا اور فوری پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس افسر جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ژیایو اس وقت بالکونی سے چھلانگ لگانے کے قریب تھی تاہم پولیس نے اسے بچالیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں