امریکی ایئر بیس پر کھڑے جہاز کے نیچے مگرمچھ سوگیا

امریکی ایئر بیس پر کھڑے جہاز کے نیچے مگرمچھ سوگیا

فلوریڈا(نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک ایئر بیس پر مگر مچھ نے فلائٹ آپریشن میں خلل ڈال دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 فُٹ لمبا مگرمچھ دوپہر کو ایئر بیس پر کھڑے ایک جہاز کے نیچے سو رہا تھا۔بعدازاں محکمہ وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا جنہوں نے مگرمچھ کو ہوائی جہاز کے ٹائروں کے درمیان سے پکڑ لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سمیت دیگر ریاستوں اور شہروں میں مگرمچھوں کی بڑی تعداد موجود ہے اوریہ مگرمچھ بعض اوقات گھروں میں بھی گھس جاتے ہیں اورکئی بار سڑکوں کے درمیان آکرآرام کرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے ٹریفک بھی خلل پڑتاہے اوربہت سے شہری اس سے محظوظ بھی ہوتے ہیں ،امریکی ایئر بیس پر کھڑے جہاز کے نیچے مگرمچھ کے سونے کی تصویروائرل ہونے کے بعدصارفین پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ اور بعض افرادا سے انتظامیہ کی نااہلی بھی قراردے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ سب پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ ‘‘بادشاہ سلامت’’آرام فرمارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں