زہریلے کنکھجورے کا زہر گردے کی بیماریوں کا مؤثر علاج

زہریلے کنکھجورے کا زہر گردے کی بیماریوں کا مؤثر علاج

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زہریلے کنکھجورے کا زہر گردے کی بیماریوں کے مؤثر علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔

گردوں کی بیماری دنیا کے کئی خطوں میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ماہرین صحت اور طب کے شعبے میں حکام نے اب گردوں کی دائمی بیماری کو روکنے یا اس کے علاج کیلئے ایک جدید طریقہ دریافت کیا ہے ۔ چین میں سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زہریلا کنکھجورا جسے ’’چائنیز ریڈ ہیڈڈ سینٹی پیڈ‘‘کہا جاتا ہے ، گردوں کی بیماری کے علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور افراد کی زندگیاں بچا سکتا ہے ،کنکھجوروں میں الکلائیڈ نامی خصوصی کیمیکلز ہوتے ہیں جو بیماری سے لڑتے ہیں،ان سے گردوں میں سوزش اور زخموں کو کم کرکے علاج کیاجاتاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں