تپتی دھوپ میں سر درہنے والی چٹان سعودی عر ب میں موجود

تپتی دھوپ میں سر درہنے والی چٹان سعودی عر ب میں موجود

جدہ (نیٹ نیوز)سعودی عرب کے ایک صحرائی علاقے میں ایک عجیب وغریب دھنسی ہوئی چٹان دریافت ہوئی ہے جس کی خاصیت جان کر سب حیران ہوگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حائل کے مغرب میں 180 کلومیٹر دور نازیہ سعدا نامی صحرائی علاقے میں دھنسی ہوئی ایک ایسی چٹان کی دریافت ہوئی ہے جو تپتی دھوپ میں بھی انتہائی سرد ہوتی ہے ۔یہ چٹان ایک سعودی شہری محمد الشمری نے دریافت کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ موسم چاہے کتنا ہی گرم کیوں نہ ہو جائے یہ چٹان برف کی طرح انتہائی سرد رہتی ہے ۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اس علاقے کی سیر کوگیاتومقامی افراد نے اس عجیب وغریب چٹان کے بارے میں بتایا،ہم جب اس چٹان کو دیکھنے کیلئے پہنچے تو یہ چٹان بہت ہی زیادہ سرد تھی جب کہ اس جگہ رکھے ہوئے دیگر پتھر انتہائی گرم تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں