مٹکے کا پانی کئی بیماریوں کی شکایات کو دوررکھنے کی وجہ

مٹکے کا پانی کئی بیماریوں کی شکایات کو دوررکھنے کی وجہ

لاہور(نیٹ نیوز)قدرت نے مٹی کے اندر ایسی زبردست تاثیررکھی ہے کہ اس کے برتن میں رکھا ہوا پانی نہ صرف ٹھنڈا رہتا ہے۔۔

 بلکہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے لیکن اب لوگ پانی پینے کیلئے شیشے کے گلاس کا استعمال کرتے ہیں اور فریج سے نکال کر ٹھنڈا پانی پی لیتے ہیں۔مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے مٹی کے اندر قدرتی الکلائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے ۔ مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے مٹکے کا پانی پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت او دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے ۔ گرمیوں میں مٹکے کا استعمال بہت مفید ہے ، جب پانی کو مٹکے میں رکھا جاتا ہے تو یہ توانا بخش ہوجاتا ہے ، مٹکے کا پانی خالص ہوتا ہے اور اس میں مختلف قسم کے معدنیات پائے جاتے ہیں جو جسم کے لئے فائدہ مند ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں