فرانسیسی نان بائیوں کا 461فٹ لمبی ڈبل روٹی بنانے کا ورلڈ ریکارڈ

فرانسیسی نان بائیوں کا 461فٹ لمبی ڈبل روٹی بنانے کا ورلڈ ریکارڈ

پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کے نان بائیوں نے 140.5 میٹر (461فٹ )لمبی ڈبل روٹی بنا کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سائز میں پوری دنیا میں اب تک بنائی گئی سب سے بڑی ڈبل روٹی ہے ، فرانس میں ڈبل روٹی نما اس بیکری آئٹم کو بیگویٹ کہا جاتا ہے ۔ اس میں آٹا ، پانی اور خمیر شامل کر کے اسے بیکری کے تنور میں پکایا جاتا ہے ۔نان بائیوں کے مطابق دبل روٹی کی لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی بیگویٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2019 میں اٹلی میں 132.62 میٹر لمبی بیگویٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا ۔ 140.5میٹر لمبی اس بیگویٹ کا کچھ حصّہ فرانسیسی عوام کو چکھایا گیا اور باقی بے گھر لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا جبکہ اس ریکارڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پربھی دھوم مچی ہوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں