خاتون کو 54 سال قبل گم جانیوالی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی

خاتون کو 54 سال قبل گم جانیوالی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی

کارڈف(نیٹ نیوز)ویلز میں ایک خاتون کو 54 سال قبل گُم ہونے والی اپنی منگنی کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی۔

ویلز سے تعلق رکھنے والی 76سالہ مارلن برچ نے میڈیا کو بتایا کہ انگوٹھی کا واپس مل جانا میرے لئے ایک جذباتی واقعہ تھا۔ میں نے 1970 میں اپنے خاندانی فارم پر مویشیوں کو چارہ کھلانے کے دوران انگوٹھی کھو دی تھی۔ کیتھ فلپس نامی ایک شہری جو میٹل ڈیٹیکٹر سے دھاتوں کو تلاش کرنے کا شوقین ہے ،اس نے مارلن کا حال ہی میں واقعہ سننے کے بعد انگوٹھی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیتھ نے متعدد بار فارم پر رابطہ کیا اور زمین پر انگوٹھی تلاش کرنے کی اجازت چاہی جس پر مالک نے انہیں اجازت دے دی۔مارلن برچ کا کہناتھاکہ مسٹر کیتھ آئے اور انہوں نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 10دن میں انگوٹھی ڈھونڈ لی اورمیں اپنی انگوٹھی دیکھ کر انتہائی جذباتی ہوئی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں