40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا

40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا

لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں محققین نے پایا کہ کینسر کے تمام کیسز میں سے 40 فیصد کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے ۔

سویڈن کی لنڈ یونیورسٹی کی قیادت میں محققین کی ٹیم نے تقریباً 40 سال تک 41 لاکھ شرکا کی نگرانی کی اور 332,500 کینسروں کی نشاندہی کی جن میں سے 40 فیصد مریضوں میں موٹاپا پایا گیا۔ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج صحت عامہ کے حوالے سے اہم مضمرات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں کینسر کا تناسب لوگوں میں وزن کو نارمل رکھنے سے کم کیا جاسکتا ہے ۔تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ درمیانی عمر میں لوگوں کے موٹے ہونے کے امکانات چھ گنا اس وقت زیادہ ہوجاتے ہیں جب ان کے والدین اسی عمر میں موٹے ہوں۔برطانیہ کی ہیلتھ سکریٹری وکٹوریہ ایٹکنز نے کہا کہ ہم صحت مند رہنے کے بارے میں لوگوں کی مدد اور انہیں مشورہ دے سکتے ہیں۔ تاہم اس کیلئے ہمیں ایسے طریقے سے کوشش کرنی ہوگی جو بے جا دخل اندازی میں شمار نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں