7سالہ لڑکے نے حادثاتی طورپر 4انچ لمبی پنسل نگل لی

7سالہ لڑکے نے حادثاتی طورپر 4انچ لمبی پنسل نگل لی

کٹھمنڈو(نیٹ نیوز)نیپال میں 7 سالہ لڑکے نے حادثاتی طور پر 4 انچ لمبی پنسل نگل لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل نگلی جو حیران کن طور پر کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس کے جسم سے خود ہی نکل گئی۔

لڑکے نے پنسل نگلنے کے چار گھنٹے بعد والدین کو اس کے متعلق بتایا اور وہ اسے لے کر کٹھمنڈو میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال پہنچے ۔ڈاکٹروں نے اس کا سکین کیا اس وقت تک پنسل معدے تک پہنچ چکی تھی چونکہ لڑکے کو کوئی تکلیف نہیں ہو رہی تھی، لہٰذا ڈاکٹرز نے انتظار کا مشورہ دیا۔ڈاکٹروں کا یہ مشورہ سود مند رہا اور پنسل نگلے جانے کے 24گھنٹے بعد فطری طریقے سے لڑکے کے جسم سے نکل گئی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کیس نے انہیں بھی حیران کر دیا ہے ، اتنی لمبی پنسل لڑکے نے نگل کیسے لی اور پھر وہ نقصان پہنچائے بغیراس کے جسم سے نکل گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں