60 سال امریکا میں رہنے والے کاشہری نہ ہونے کا انکشاف

60 سال امریکا میں رہنے والے کاشہری نہ ہونے کا انکشاف

میساچوسٹس(نیٹ نیوز) امریکا میں 60 سال سے زائد عرصے سے رہنے والے ایک شخص کو اس وقت زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا۔

 جب اس پر انکشاف ہوا کہ وہ امریکا کا شہری نہیں ہے ۔ میڈیا کے مطابق جمی کلاس اپنی سرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ لینے کی تیاری کر رہے تھے اور انہیں سوشل سکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک خط موصول ہونے کی توقع تھی جس میں پنشن اور دیگر ریٹائرمنٹ سہولیات کی یقین دہانی کرائی جانی تھی لیکن 66 سالہ جمی کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کا اکاؤنٹ فریز کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ یہ ثابت نہیں کر سکے ہیں کہ وہ قانونی طور پر امریکا کے شہری ہیں۔جمی نے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرے اکاؤنٹ کو فریز کردیا گیا ہے کیونکہ میں انہیں یہ ثابت نہیں کرپایا کہ میں یہاں قانونی طور پر رہ رہا ہوں۔ حالانکہ میرے والد کی بروکلین، نیویارک سے ہیں اور جب میں دو سال کا تھا تو ہم لوگ بیورلی میں شفٹ ہوگئے تھے ۔تاہم جمی کلاس دو سال کی عمر سے امریکا میں مقیم ہیں تاہم وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی والدہ کینیڈین تھیں اور ان کے دادا دادی جرمنی سے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں