خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنیوالی چیونٹیاں

خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنیوالی چیونٹیاں

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں محققین کو چیونٹیوں کی ایک کالونی ملی جسے دیکھ کر مری ہوئی چینٹیوں کا گمان ہوتا تھا ۔

تاہم ان مردہ چیونٹیوں میں سے ایک نے حرکت کی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ اصل میں تمام چیونٹیاں مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہیں۔موت کا ڈرامہ رچانے کا عمل بہت سے جانوروں میں ایک دفاعی طریقہ کار کے طور پر مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں کیڑوں اور چھپکلیوں سے لے کر پرندوں اور ممالیہ جانور سبھی آتے ہیں۔ یہ چیونٹیاں ایسی پہلی نسل ہیں جس کی پوری کالونی ہی بیک وقت انسانوں سے خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہے ۔ یہاں تک کہ ٹیم کو یقین ہوگیا کہ وہ واقعتاً مری ہوئی ہیں۔ٹیم میں موجود ایسوسی ایٹ پروفیسر ایس ٹوپا پیٹٹ نے کہا کہ ان چیونٹیوں کی اداکاری بہترین تھی۔ ہم نے ان تمام مردہ چیونٹیوں کو دیکھا لیکن یہ عقدہ ہم پر اس وقت کھلا جب ایک چیونٹی نے ہلکی سے حرکت کی۔اس قسم کا دفاعی طریقہ کار صرف چند چیونٹیوں کی نسلوں میں ہی پایا جاتا ہے لیکن وہ بھی انفرادی سطح یا کالونی میں موجود ایک مخصوص طبقے میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں