لاپتہ نوجوان 27 سال بعد پڑوسی کے تہہ خانے سے بازیاب

لاپتہ نوجوان 27 سال بعد پڑوسی کے تہہ خانے سے بازیاب

جیلفہ(نیٹ نیوز)الجزائر میں 27 سال قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کو پڑوسی کے گھر کے تہہ خانے سے بازیاب کرا لیا گیا۔۔۔

 یہ دل دہلا دینے والا واقعہ الجزائر کے شہر جیلفہ میں پیش آیا جہاں 1998 میں 17 سالہ عمر نامی نوجوان لاپتہ ہو گیا تھا لیکن اب یہ انکشاف ہوا کہ وہ گھر سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر پڑوسی کے گھر کے تہہ خانے میں بند تھا۔ عمر بن عمران 17 سال کا تھا جب وہ 1998 میں لاپتہ ہوا۔ یہ وہ وقت تھا جب الجزائر میں خانہ جنگی جاری تھی جس میں 200,000 افراد ہلاک اور 20,000 اغوا ہوئے تھے ،اس حالات کی وجہ سے عمر کے اہلخانہ اور دوستوں کو یقین ہوگیا تھا کہ عمر کو قتل یا اغوا کر لیا گیا ہے۔ رواں ہفتے کے اوائل میں، عمر کے پڑوسی گھر میں سے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ اس کا سب سے بڑا بھائی جو 61 سال کا ہے، نے ماضی میں ایک نوجوان کو اغوا کیا تھا۔ عمر کے ایک رشتہ دار نے یہ پوسٹ دیکھی اور پولیس نے جسمانی اور ذہنی مسائل میں مبتلانوجوان کوبازیاب کرالیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں