فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام

فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 23 کروڑ سے زیادہ قیمت میں نیلام

لندن(نیٹ نیوز) برطانوی مصنفہ میری شیلی کے ناول فرینکنسٹائن کا پہلا ایڈیشن 8 لاکھ43 ہزار 750 ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

۔1818 میں فرینکنسٹائن: اور، دی ماڈرن پرومیتھیئس نام کے اس ناول کا پہلا ایڈیشن گلابی گتوں کے اندر تین جلدوں میں شائع ہوا تھا جو بے نام تھا۔فرینکنسٹائن کے پہلے ایڈیشن کا یہ نسخہ گلابی گتوں والی صرف تین جلدوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک باقی ہے ۔ باقی کے دو نسخے نیو یارک پبلک لائبریری میں فورزائمر اور برگ کلیکشن کے پاس ہیں۔فرینکنسٹائن کے پہلے ایڈیشن کی نیلامی پر سوشل میڈیاصارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اورایک صارف نے لکھاکہ ایسی کتابوں کی نیلامی نئی نسل کیلئے ایک پیغام ہے کہ وہ بھی ادبی کام کریں تاکہ ان کے خیالات سے دوسری لوگ بھی مستفیدہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں