ملکی وے کہکشاں ہماری سوچ سے بھی زیادہ وسیع

ملکی وے کہکشاں ہماری سوچ سے بھی زیادہ وسیع

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم پر APOGEE نئیر انفرا ریڈ اسٹیلر اسپیکٹرو اسکوپک ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ملکی وے کہکشاں ہمارے گزشتہ فہم سے زیادہ وسیع ہے۔

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ملکی وے کا نصف نوری ریڈیس تقریباً 19 ہزار نوری سال ہے جو کہ گزشتہ فاصلے سے تقریباً دُگنا زیادہ ہے ۔یہ ریڈیس تقریبا اسی کمیت کی مقامی قرصی کہکشاؤں سے مطابقت رکھتا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی وے اپنے سائز کے لحاظ سے ایک عام قرصی کہکشاں ہے ۔ تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایکسپونینشل ڈسک پر مبنی مفروضے سے معلوم ہوا ملکی وے کا ہالف-لائٹ ریڈیس (تقریباً 10 ہزار نوری سال) اتنی کمیت رکھنے والی کہکشاؤں کے مقابلے میں چھوٹا تھا۔ البتہ، تازہ تحقیق میں اس مفروضے کو بدل دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں