برطانوی کمپنی کا خلاء میں ادویات بنانے کا منصوبہ

برطانوی کمپنی کا خلاء میں ادویات بنانے کا منصوبہ

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی خلائی ایجنسی(یو کے ایس اے)نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اندر ادویات بنانے کی آزمائش کے لیے نئی ٹیکنالوجیز وضع کرنے کے حوالے سے BiologIC ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کرلیا۔

BiologIC کے مطابق خلاء کے سخت ماحول میں مضبوط، پھیلے ہوئے اور جزوی طور پر خودکار بائیو پروسیسنگ انفرا سٹرکچر کی ضرورت ہے ۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے مائیکرو گریویٹی میں کام کرنے والا ایک درست بائیوپروسیسنگ پلیٹ فارم بنایا ہے۔ یو کے ایس اے اور BiologICایک ایسی ترتیب کے ساتھ بائیو پروسیسنگ پلیٹ فارم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جو زمین کے نچلے مدار اور خلائی ماحول کی مائیکرو گریویٹی میں کام کرسکے۔ برطانوی خلائی ادارے کی جانب سے اس منصوبے میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں