گھٹنے کی مخصوص ہڈی کی ساخت جوڑوں کی بیماری بتا سکتی

گھٹنے کی مخصوص ہڈی کی ساخت جوڑوں کی بیماری بتا سکتی

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ایک نئی تحقیق کے مطابق کسی شخص کے گھٹنے کی مخصوص ہڈی (kneecap) ساخت سے اس میں اوسٹیو ارتھرائٹس کے خطرے کا پتہ چل سکتا ہے۔

میڈیا کے مطابق اس تحقیق کی سرکردہ مصنفہ اور یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر لورا ولسن کے مطابق افراد کے گھٹنے کی ہڈی کی شکل دیکھ کر اس میں اوسٹیو ارتھرائٹس کا پتہ چلایا جاسکتا ہے ۔ کہ جو خواتین گھٹنے میں اوسٹیوآرتھرائٹس کا شکار ہوتی ہیں وہ اکثر مردوں کے مقابلے میں زیادہ شدید علامات کا سامنا کرتی ہیں تاہم اس کی وجہ واضح نہیں ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ فیمر کی کچھ خصوصیات جو گھٹنے کے جوڑ کا حصہ بنتی ہیں، مردوں کے مقابلے خواتین میں مختلف شکل میں ہوتی ہیں۔اوسٹیو ارتھرائٹس جوڑوں کے درد کی سب سے عام بیماری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں