دہلی ایئر پورٹ پر طیاروں کو سائنسدانوں کی تنبیہ

 دہلی ایئر پورٹ پر طیاروں کو سائنسدانوں کی تنبیہ

نئی دہلی(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ پر آنیوالے طیارے بڑی مقدار میں گرد و غبار اپنے اندر بھر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اسکے سبب وقت کیساتھ طیاروں کے انجنوں میں خرابی کے سنجیدہ خطرات جنم لے سکتے ہیں،برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اِندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کو رات میں منتقل کر کے انجن میں دھول گھسنے کی مقدار میں ایک تہائی حصے تک کمی واقع ہوسکتی ہے ۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ کلیئر رائڈر کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی پرواز انجن میں جانے ولے گرد و غبار کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہے ، لیکن یہ مقدار تیزی سے بڑھ سکتی ہے ۔ ہر چکر میں پانچ گرام مٹی کی کھپت 1000 سے زائد پروازوں میں 10 کلو سے زیادہ کی مقدار کا سبب بن سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں