مختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف

مختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف

بیجنگ(نیٹ نیوز) ایک آن لائن گیم پبلشر کُنلون ٹیک نے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا ٹول لانچ کیا ہے۔

 کو مختصر دورانیے کے ڈرامہ بنا سکتے ہیں۔کُنلون ٹیک کی جانب سے جاری بیان اور دکھائے گئے ڈیمو کے مطابق دنیا کا پہلا اے آئی ریلز پلیٹ فارم اسکائی ریلز مختصر مدت کی ویڈیو بنانے کے لیے سکرپٹ لکھنے ، کردار، پلاٹ اور اسٹوری بورڈ بنانے ، ڈائیلاگ اور موسیقی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بیجنگ میں قائم کمپنی کے مطابق یہ پلیٹ فارم کُنلون کے سیلف-ڈیویلپڈ لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز) پر مبنی ہے اور یہ 180 سیکنڈ طویل ویڈیوز بنا سکتا ہے ۔ اس فیچر کے بعد یہ پلیٹ فارم اوپن اے آئی کے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول سورا (جو 60 سیکنڈز کلپس بنا سکتا ہے ) کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں