سروائیکل کینسر سے موت کی بقاء کیلئے نیا علاج وضع

سروائیکل کینسر سے موت کی بقاء کیلئے نیا علاج وضع

لندن(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک نیا علاج وضع کیا ہے جو سروائیکل کینسر کے سبب ہونے والی اموات کو 40 فی صد تک کم کر سکتا ہے۔

لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے مریضوں کا ایک طویل مدتی فالو اپ مکمل کیا۔ ان مریضوں کو کیمو ریڈیئشن (کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کے مجموعے) سے قبل کیمو تھراپی کا ایک شارٹ کورس کرایا گیا۔تحقیق کے نتائج میں موت کے خطرات میں 40 فی صد اور کم از کم پانچ برسوں میں کینسر کے دوبارہ وقوع ہونے کے خطرات میں 35 فی صد کمی دیکھی گئی۔جرنل لانسیٹ میں شائع ہونے والے ابتدائی نتائج کے موقع پر کینسر ریسرچ یو کے نے اس شرح کو 20 سال سے زائد عرصے میں سروائیکل کینسر کے علاج میں سب سے بڑی بہتری قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں