بھارتی شہری نے منہ سے سانس دیکر سانپ کی جان بچالی

بھارتی شہری نے منہ سے سانس دیکر سانپ کی جان بچالی

گجرات(نیٹ نیوز) ایک شخص نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سانپ کی جان بچالی۔

بھارتی گجرات میں جنگلی حیات کو بچانے والے یش تڈوی نے کہا کہ انہیں اپنے ہیلپ لائن نمبر پر کال موصول ہوئی کہ ایک علاقے میں سانپ مردہ پایا گیا ہے ۔مقام پر پہنچ کر یش نے سانپ کی حالت دیکھی جو بے ہوشی کی حالت میں تھا۔ کوئی حرکت نہیں تھی تاہم انہیں یقین تھا کہ سانپ بچ جائے گا۔مسٹر یش نے بتایا کہ میں نے سانپ کی گردن اپنے ہاتھ میں لی اس کا منہ کھولا اور تین منٹ تک اس کے منہ میں پھونک مار کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی۔ پہلی دو کوششوں میں سی پی آر دینے کے بعد بھی اس کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم جب میں نے تیسری بار سی پی آر کیا تو سانپ حرکت کرنے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں