جسم کے اندر دیکھنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال، آپریشن کامیاب

جسم کے اندر دیکھنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال، آپریشن کامیاب

گلاسگو(نیٹ نیوز) برطانیہ میں سرجنز نے پہلی بار جسم کے اندر دیکھنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔

گلاسگو کا انسٹیٹیوٹ فار نیورولوجیکل سائنسز دنیا کا وہ تیسرا ادارہ ہے جس نے مکسڈ ریئلٹی (ایم آر) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے ۔اس طریقے میں تصاویر کو سکرین پر دیکھنے کے بجائے ایم آر گاگلز (چشمے ) کے ذریعے دیکھا جاتا ہے ، جس سے جسم اور ریڑھ کی ہڈی کی بالکل درست انیٹمی کا مشاہدہ ہوتا ہے ۔انسٹیٹیوٹ مریضوں کی خاص دیکھ بھال کرتا ہے اور این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اینڈ کلئیڈ (این ایچ ایس جی جی سی) ان کا آپریشن انجام دیتا ہے ۔75 سالہ کیرل ٹول پہلی مریضہ ہیں جن کا اس طریقے سے علاج کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کے ریڑھ کی ہڈی کی ترتیب، سپائنل سسٹ اور ڈی کمپریس سپائنل نروز کو ٹھیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں