دنیا کے گہرے مقام پر راک کنسرٹ کرنے کا عالمی ریکارڈ
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا کا ایک بینڈ اپنے موسیقی آلاتا کو ایک کان کی گہرائی میں لے گیا تاکہ زیر زمین گہرے ترین لائیو کنسرٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جاسکے۔
مائنز اینڈ سنز نے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ٹیمنز میں کِڈ مائن کے اندر سطح سمندر سے 8,086 فٹ اور 11.31 انچ نیچے کنسرٹ منعقد کیا۔ بینڈ کے گٹارسٹ نارم ڈوائر کا کہنا تھا کہ اس کان سے rock نکالنے میں 68 سال گزرے اور پھر اس میں rock واپس لانے میں صرف ایک دن گزرا۔6,213 فٹ، 3.05 انچ کا پچھلا ریکارڈ 2020 میں کینیڈا کے سڈبری میں ویلز کرائٹن مائن میں شافٹ باٹم بوائز نامی بینڈ کے ذریعے بنایا گیا تھا۔عالمی ریکارڈبننے کے بعداسکی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہیں اورشہری کنسرٹ میں حصہ لینے والوں کی تعریف کررہے ہیں۔