دوسری جنگ عظیم کے ویٹرن نے ہائی سکول پاس کرلیا
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں دوسری عالمی جنگ لڑنے والے 98 سالہ ویٹرن کو بالآخر ہائی سکول ڈپلوما سے نواز دیا گیا۔
رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اینتھونی سائمن نے 16 برس کی عمر میں ہائی سکول کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 17 برس کی عمر میں دوسری عالمی جنگ میں لڑنے کے لیے امریکی فوج کا حصہ بن گئے تھے ۔اینتھونی (جنہوں نے بلج کی جنگ میں حصہ لیا) جنگ سے واپس امریکا آنے کے بعد اپنا جی ای ڈی حاصل کیا، لیکن اب ان کے پاس کرینسٹن ہائی اسکول ایسٹ کی بدولت آفیشل ہائی اسکول ڈپلوما موجود ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ انہیں اس طرح عزت بخشی جائے گی۔ڈپلوما تفویض کرنے کی تقریب کا اہتمام اینتھونی کی پوتی نے کیا تھا جو کرینسٹن کے ایلیمنٹری سکول میں پڑھاتی ہیں۔