اکثر والدین بچوں کے غصے پر قابو پانے میں ناکام

اکثر والدین بچوں کے غصے پر قابو پانے میں ناکام

واشنگٹن(نیٹ نیوز) یونیورسٹی آف مشی گن ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کی جانب سے کیے گئے نیشنل سروے کے مطابق10 میں سے سات والدین کا خیال ہے کہ وہ بعض اوقات اپنے بچوں کے غصے کو اچھی طرح سے نہیں سنبھاسکتے اور ۔۔۔

ان کے بچے اس طرز عمل کو جاری رکھ سکتے ہیں۔سروے میں پایا گیا کہ سات میں سے ایک والدین کا خیال ہے کہ ان کے بچے ہم عمروں کے مقابلے میں زیادہ غصے میں ہیں اور 10 میں سے چار کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو غصے میں منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سروے کے شریک ڈائریکٹر سارہ کلارک نے کہا کہ بچے اکثر معمولی مایوسیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ ابھی بھی جذباتی ضابطے کو سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ بچوں کو ان جذبات کا مناسب اظہار کرنے میں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں