زمین کا مقناطیسی قطب شمالی روس کی جانب منتقل ہونے لگا
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زمین کا مقناطیسی شمالی قطب روس کی جانب منتقل ہورہا ہے ۔
ماہرین صدیوں سے مقناطیسی قطب شمالی کا جائزہ لے رہے ہیں جو کہ کینیڈا سے سائبیریا کی طرف تقریباً 2,250 کلومیٹر دور منتقل ہوا ہے ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کی حرکت میں تیزی آئی ہے ۔1990 اور 2005کے درمیان نقل و حرکت کی شرح 15 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے ۔مقناطیسی شمالی قطب نیویگیشن، تابکاری سے تحفظ اور عالمی مقناطیسی ماڈل بنانے کے لیے استعمال ہونے والے جی پی ایس جیسی کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے ۔ اگر یہ حرکت اسی تیز رفتاری سے جاری رہی تو اگلی دہائی میں زمین کا مقناطیسی شمالی قطب 660 کلومیٹر آگے بڑھ جائے گا۔