چینی نوجوان کی ناک سے 20 سال بعد پانسہ نکال لیا گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں مسلسل چھینکوں اور بہتی ناک کے مسئلے میں مبتلا ایک نوجوان کی ناک سے 20 برس سے زیادہ عرصے بعد ناک میں پھنسے پانسے کو نکال لیا گیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق شمالی چین کے صوبے شانشی سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ نوجوان شیاؤما تقریباً ایک ماہ سے چھینکوں، ناک بند رہنے اور مسلسل ناک بہنے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔روایتی چینی ادویات سے خود کا علاج کرنے میں ناکامی کے بعد شیاؤما نے طبی مدد کے لیے شیان گاؤشن ہسپتال کا رخ کیا۔کلینک کے میڈیکل ریکارڈ کے مطابق اسپتال نے ان میں الرجک رہائنٹس کی تشخیص کی اور بتایا کہ ان کی ناک میں کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے ۔بعد ازاں یینگ رونگ کی جانب سے کی جانے والی نیسل اینڈو سکوپی میں معلوم ہوا کہ شیاؤما کی ناک میں ایک پانسہ پھنسا ہوا ہے۔