آپ نہ آئے تو لڑائی اور برائی کون کریگا، شادی کا کارڈ وائرل

آپ نہ آئے تو لڑائی اور برائی کون کریگا، شادی کا کارڈ وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں شادی کا ایک دلچسپ کارڈ وائرل ہوگیا ہے ،جو شادی کے کھانے اور مہمان پر تبصروں سے شروع ہوتا ہے ۔

اسکے بعد دلہن کو شرما جی کی لڑکی کہہ کر متعارف کرایا گیا ہے جس نے تعلیم میں جھنڈے گاڑھے ہوئے ہیں جبکہ دلہے کو گوپال جی کا لڑکا کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو ایک بی ٹیک گریجویٹ ہے ایک دکان کامنیجر ہے ۔ کارڈ پر خاندانی اختلافات کو تسلیم کیا گیا ہے جو رشتہ داروں کے درمیان پیدا ہوسکتے ہیں خاص طور پر بوا اور پھپھا جی کا۔ کارڈ میں بچوں کو سٹیج پر کھیلنے سے والدین کو منع بھی کیا گیا ہے اور پھپھا جی کی ناراضگی سے بچنے کیلئے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ، کارڈ میں کہا گیا ہے کہ شادی شام 7:00 بجے ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ دیر سے آتے ہیں تو 8:30 بجے تک آپ کی آمد کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں