کام سے بچنے کیلئے نوجوان نے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ لیں

کام سے بچنے کیلئے نوجوان نے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ لیں

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی کمپیوٹر آپریٹر نے کام سے بچنے کیلئے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کی قربانی دے دی۔

بھارتی ریاست گجرات میں 32 سالہ شخص نے اپنے رشتے دار کی ڈائمنڈ فرم میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت سے بچنے کے لیے تیز دھار چاقو سے اپنے بائیں ہاتھ کی 4 انگلیاں کاٹ دیں۔گجرات کے شہر سورت سے تعلق رکھنے والے مایور تاراپارا نامی شخص کی انگلیاں کٹنے کا معاملہ پولیس تک پہنچا تو مایور تاراپارا نے ابتداً پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ سڑک کنارے بے ہوش ہو گیا تھا اور ہوش میں آنے کے بعد اس کے ہاتھ کی چار انگلیاں کٹی ہوئی تھیں ۔بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ کام اس نے اپنے رشتے دار کی ڈائمنڈ فرم میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت سے بچنے کے لیے خود کیا ہے ۔پولیس کے مطابق مایور نے اپنی انگلیاں اس لیے کاٹیں کہ اس میں ہمت نہیں تھی کہ وہ بتا سکے کہ کمپنی میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں