شہرت کیلئے خود کو سنگل فادر بتانے والا پکڑا گیا

شہرت کیلئے خود کو سنگل فادر بتانے والا پکڑا گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک سوشل میڈیا انفلوائنسر کو شہرت حاصل کرنے کے لیے خود کو سنگل فادر (تنہا باپ) کے طور پر پیش کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ چینی ٹک ٹاک ایپلی کیشن ڈویین پر اس من گھڑت سٹوری کا مقصد آن لائن شہرت حاصل کرنا تھا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا کہ 4 لاکھ فالوورز کے حامل اس شخص نے اپنی کمسن بیٹی کی ویڈیوز کا استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ سنگل فادر اور ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچی کی ماں کے چھوڑ جانے کے بعد وہ تنہا بچی کی پرورش کر رہا ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق اسے من گھڑت کہانی گھڑنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق نہ تو وہ سنگل فادر تھا اور نہ ہی ڈلیوری ایجنٹ۔ اس نے ڈلیوری ایجنٹ کی یونی فارم آن لائن خریدی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسکی کمسن بیٹی کی ماں اسکے ساتھ ہنسی خوش رہ رہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں