غذا کا معیار تکلیف کی شدت سے تعلق رکھتا ہے :تحقیق
میلبرن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں چکنائی کی مقدار سے قطع نظر غذا کا معیار تکلیف کی شدت اور ۔
جسمانی فنکشن (بالخصوص خواتین میں) سے براہ راست تعلق رکھتا ہے ۔جرنل نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے وایالا انٹر جنریشنل اسٹڈی آف ہیلتھ (WISH) سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ یہ ڈیٹا 18 سے 89 برس کے درمیان 654 آسٹریلوی افراد پر مشتمل تھا جس کی اکثریت خواتین پر مشتمل تھی۔ تحقیق میں 12 ماہ کی غذائی فریکوئنسی والے سوالنامے کا استعمال کرتے ہوئے غذا کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور اس کا آسٹریلیوی غذائی گائڈلائن انڈیکس کے مطابق معائنہ کیا گیا۔تکلیف کی شدت کی ایک سروے کے ذریعے پیمائش کی گئی جبکہ جسمانی فعالیت کی جانچ ہاتھ کی گرپ کی مضبوطی سے کی گئی۔