ایک سگریٹ مرد کی متوقع زندگی کے 17منٹ کم کردیتی
نیویارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر ایک سگریٹ مجموعی طور پر سگریٹ پینے والے کی متوقع عمر میں تقریباً 20 منٹ کم کردیتی ہے۔
سماجی، اقتصادی اور دیگر عوامل کا حساب کتاب کرنے کے بعد، یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ فی سگریٹ مرد کی متوقع زندگی کے 17 منٹ اور خواتین کے 22 منٹ کم کردیتی ہے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ جرنل ایڈکشن میں شائع کی ہے ۔مقالے کی مرکزی مصنف اور یونیورسٹی کی پرنسپل ریسرچ فیلو، سارہ جیکسن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی روزانہ 20 سگریٹ کا ایک پیکٹ پیتا ہے، تو اس کا فی سگریٹ کے پیکٹ اس کی عمر میں تقریباً سات گھنٹے کم کردیتا ہے۔ سگریٹ نوشی کرنیوالے یہ ضائع شدہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ اچھی صحت کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔