اسٹنٹ رائیڈر کی 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہینڈل بار وہیلی

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)سویڈن سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ رائیڈر نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جب انہوں نے 125.93 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہینڈل بار پر ٹیک لگا کر ایک وہیل پر بائیک چلاتے رہے۔
51 سالہ میگنس کارلسن نے یہ اسٹنٹ پرفارمنس سوئیڈن کے سوکووڈے ایئر پورٹ پر اپنی KTM 1290 سپر ڈیوک موٹر سائیکل پر کیا اور تیز ترین موٹر سائیکل ہینڈل بار وہیلی کا ریکارڈ توڑا۔ میگنس کارلسن 125.93 میل فی گھنٹہ یا 202.67 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ سپیڈ پر پہنچے، اسطرح وہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ توڑنے والے پہلے ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 109.228 میل فی گھنٹہ یا 175.785 کلومیٹر فی گھنٹہ تھا جو کہ 2020 میں بنایا گیا تھا۔