امریکی شہر جہاں آپ بغیر اجازت ہیلز نہیں پہن سکتے

امریکی شہر جہاں آپ بغیر اجازت ہیلز نہیں پہن سکتے

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے خوبصورت ساحلی شہر Caramel-By-The-Sea میں ایک دلچسپ اور منفرد قانون موجود ہے اگر آپ کے جوتے کی ہیلز دو انچ سے۔۔

 زیادہ اونچی ہوگی اور اس کا بیس ایک مربع انچ سے کم ہوگا، تو آپ کو اسے پہننے کے لیے شہر کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔یہ قانون 1963 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ شہر کی ناہموار اور پتھریلی گلیوں میں چلنے کے دوران ممکنہ پھسلن یا چوٹ کے خطرات کو کم کیا جا سکے ۔شہر کی سڑکیں اکثر درختوں کی جڑوں کی وجہ سے اُبھری ہوئی ہیں جو اونچی ایڑی والے جوتے پہننے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کا مقصد شہر کو ممکنہ قانونی دعووں سے بچانا بھی تھا کیونکہ اگر کوئی شخص پھسل کر زخمی ہو جائے تو وہ شہر پر مقدمہ نہ کر سکے۔

 اجازت نامہ شہر کے سٹی ہال سے مفت میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں