سگریٹ نہ پینے والوں میں کینسر شناخت کرنیوالا ماڈل

سگریٹ نہ پینے والوں میں کینسر شناخت کرنیوالا ماڈل

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل تیار کیا گیا ہے جو سگریٹ نہ پینے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

اس ماڈل کا نام CXR-Lung-Risk ہے اور یہ صرف ایک معمولی سینے کے ایکسرے کی مدد سے خطرے کا اندازہ لگاتا ہے۔ یہ اے آئی ماڈل ڈیپ لرننگ کا استعمال کرتا ہے ، جو سینے کے ایکسرے میں موجود باریک علامات کو پہچان کر کینسر کے خطرے کا اندازہ لگاتا ہے ۔ یہ اے آئی ماڈل خاص طور پر اہم ہے کیونکہ موجودہ سکریننگ گائیڈلائنز صرف ان افراد کے لیے ہیں جو سگریٹ پیتے ہیں یا پیتے رہے ہیں۔ تاہم پھیپھڑوں کا کینسر ان افراد میں بھی پایا جاسکتا ہے اور جاتا رہا ہے جو کبھی سگریٹ نہیں پیتے ۔یہ ماڈل موجودہ ایکسرے تصاویر کا استعمال کرکے ان افراد میں بھی کینسر کے خطرے کی پیش گوئی کر سکتا ہے، جو سکریننگ کے موجودہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں