تمباکو نوشی نہیں فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ

تمباکو نوشی نہیں فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ

لاہور(نیٹ نیوز)پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے ، حالیہ برسوں میں زیادہ تر ایسے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو زندگی بھر تمباکو نوشی سے دور رہے ہیں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں پھیلاؤ میں کردار ادا کر رہی ہے ۔درحقیقت فضائی آلودگی سے وہ افراد بھی پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار ہو رہے ہیں جو زندگی بھر سگریٹ سے دور رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے ڈی این اے میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار 871 ایسے افراد کی رسولیوں کا جینیاتی تجزیہ کیا جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے ۔انہوں نے دریافت کیا کہ اگر کسی خطے میں فضائی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتی ہے تو وہاں کینسر کا خطرہ بڑھانے والی جینیاتی تبدیلیوں کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں