بیماری کی چھٹی لینے والا ملازم بھاگ دوڑ کرنے پر برطرف
بیجنگ(نیٹ نیوز)بیماری کا بہانہ بناکر چھٹی لینے والے چینی شہری کو اس کی کمپنی نے بھاگتا دوڑتا دیکھ کر نوکری سے برطرف کردیا۔ چین نامی شخص مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔۔۔
جس نے دو بار بیماری کی چھٹی کیلئے درخواست دی دوسری بار درخواست کیمطابق اس کے دائیں پاؤں میں شدید درد تھا، جب وہ دفتر پہنچا تو سکیورٹی والوں نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور کچھ دن بعد کمپنی نے چین کو غیر حاضری کی وجہ سے برطرف کردیا ۔بعدازاں کمپنی چین کو عدالت لے گئی اور وہاں فوٹیج پیش کی گئی جس میں چین کو کمپنی کی جانب بھاگتے دیکھا گیا، یہ اسی دن کی بات ہے جب چین نے پاؤں میں تکلیف کے سبب بیماری کی چھٹی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کمپنی کو حکم دیا کہ وہ چین کو 2 ٹرائلز کے لیے معاوضہ ادا کرے ، اس بنیاد پر کہ انہوں نے اسے غیر قانونی طور پر برطرف کیا تھا۔