79 سالہ لاپتہ خاتون کا سائنسی طریقے سے پتہ لگا لیا گیا
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے شہر ممبئی میں شام کی سیر کے دوران 79سالہ خاتون کے اچانک لاپتہ ہونے سے گھر والے خوفزدہ ہو گئے ، تاہم ان کے لاکٹ میں موجود جی پی ایس ٹریکر نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور انہیں ہسپتال میں تلاش کر لیا گیا۔
سیوری کے علاقے میں سائرہ بی تاج الدین کو ایک موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی، جس کے بعد راہگیروں نے ہسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق خاتون جب گھر نہ پہنچیں تو اہلِ خانہ پریشان ہو گئے ، اسی دوران ان کے پوتے محمد وسیم ایوب نے وہ پی ایس ڈیوائس فعال کی جو انہوں نے سائرہ بی کے لاکٹ میں نصب کر رکھی تھی۔ٹریکر نے ان کی لوکیشن ہسپتال کی بتائی جو سیوری سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔اہلِ خانہ فوراً ہسپتال پہنچے جہاں معلوم ہوا کہ خاتون کو سر پر چوٹ لگی ہے ۔