بار بار طویل باتھ روم بریک لینے والاکمپنی ملازم برطرف
شنگھائی (نیٹ نیوز)چین میں ایک انجینئر کو بار بار اور غیر معمولی طور پر طویل باتھ روم بریکس لینے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔۔۔
جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والے اس شخص جس کا خاندانی نام لی بتایا گیا ہے کو ایک ماہ میں بار بار طویل باتھ روم بریک لینے پر نوکری سے نکالا گیا، ان میں سے سب سے طویل باتھ روم بریک 4 گھنٹے تک جاری رہا۔چینی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ حال ہی میں شنگھائی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی جانب سے اس وقت رپورٹ کیا گیا جب لی نے ملازمت کے معاہدے کے غیر قانونی خاتمے پر اپنی کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔عدالتی کارروائی کے دوران لی نے مؤقف اختیار کیا وہ ایک بیماری میں مبتلا ہے اور بطور ثبوت سرجری کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ لی کا باتھ روم میں گزارا گیا وقت اس کی جسمانی ضرورت سے کافی زیادہ تھا۔