جیلی کیٹ برانڈ کی منفرد اشیاء اکٹھا کرنے کا عالمی ریکارڈ
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی نوجوان لڑکی نے جیلی کیٹ برانڈ کی 877 منفرد اشیاء اکٹھا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ سوشل میڈیا کے مطابق 19 سالہ ہوپ رابرٹس کے کلیکشن کو دیکھنے کے لیے بیڈفورڈ شائر میں ان کے۔۔۔
گھر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار پہنچے اور تصدیق کے بعد ان کو ریکارڈ سے نوازا۔ہوپ رابرٹس اکثر اپنے جیلی کیٹس کلیکشن کی نمائش سوشل میڈیا پر کرتی رہتی ہیں سوشل میڈیا کے مطابق جس سے ان کے ٹک ٹاک پر 27 ہزار اور انسٹاگرام پر 20 ہزار فالوورز ہو چکے ہیں۔ان کے کلیکشن میں پلش ٹوائز، کی چینز، سٹکرز، بیگ اور یہاں تک کے فنگر پپٹس بھی ہیں۔سوشل میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایک شخص نے سب سے زیادہ گڑیا اکٹھے کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔