موبائل کی ایک سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین کے مطابق کئی صارفین کے فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ بغیر اطلاع کے فعال کر دی جاتی ہے ۔ اس کے بعد بینک، موبائل بینکنگ سروسز سے متعلق کالیں فراڈسٹر کے نمبر پر چلی جاتی ہیں اور صارف کو تب تک خبر نہیں ہوتی جب تک اکاؤنٹ خالی نہ ہو جائے۔۔۔
یہ فراڈ تمام نیٹ ورکس پر ہو سکتا ہے ۔ سائبر سکیورٹی ماہرین مسلسل صارفین کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ فوراً چیک کریں۔کال فارورڈنگ چیک کرنے کے لیے اپنے فون کے ڈائل پیڈ میں 21 ٹائپ کریں۔اس سے پتہ چل جائے گا کہ کالز فارورڈ ہو رہی ہیں یا نہیں اور کس نمبر پر جا رہی ہیں۔کسی غیر معروف کال پر کبھی بھی کوڈ نہ ڈائل کریں۔ماہ میں ایک بار 21 سے اپنی کال فارورڈنگ سٹیٹس ضرور چیک کریں۔کسی کو بھی فون کا OTP یا سکرین شیئر نہ کریں۔