واش روم میں سگریٹ پینے والوں سے نمٹنے کاانوکھا اقدام
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں واش روم کے ایسے دروازے نصب کیے گئے ہیں جو سگریٹ کے دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں۔
شینژین شہر کے ضلع لوہوں میں موجود شوئیبی انٹرنیشنل سینٹر میں مردوں کے ریسٹ روم ہدایت لکھی گئی ہے کہ واش روم میں سگریٹ نوشی گلاس کو شفاف کر دیتی ہے ۔واش روم میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد چینی شاپنگ سینٹر نے واش روم میں ایسے دروازے نصب کر دئیے جو دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں یعنی ان کے پار دیکھا جا سکتا ہے ۔ شاپنگ سینٹر کے ایک ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئیڈیا ممکنہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرانے کے لیے ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کو انتہائی نامناسب حالت عکس بند کیا جا سکتا ہے اور وہ فوٹیج آن لائن شیئر کی جا سکتی ہے ۔