نوکری چلی گئی،پسند کی نئی نوکری جلد کیسے تلاش کریں

نوکری چلی گئی،پسند کی نئی نوکری جلد کیسے تلاش کریں

لاہور(نیٹ نیوز)نوکری کھو دینا نہ صرف مالی طور پر پریشان کن ہوتا ہے بلکہ جذباتی طور پر بھی صدمہ دے سکتا ہے ۔ لیکن یہ وقت ایک موقع بھی ہو سکتا ہے ۔

ایک ایسا موقع جب آپ سوچیں کہ واقعی آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور کس کام سے آپ خوش رہیں گے ۔ رُک کرجائزہ لیں،کون سا کام آپ کو خوشی دیتا رہا اور کون سا کام آپ کو تھکا دیتا رہا۔ اس کے بعد ایسے مواقع تلاش کریں جو آپ کی ضروریات اور دلچسپیوں کے مطابق ہوں۔ چھوٹے اور آسان اقدامات سے شروع کریں، جیسے اپنے LinkedIn پروفائل پر حالیہ کامیاب پروجیکٹس یا مہارت شامل کریں۔ اپنی پسندیدہ کمپنیوں یا ان کے رہنماؤں کو فالو کریں یا کسی آن لائن مفت یا کم مدت کورس میں حصہ لیں جو آپ کی دلچسپی کے مطابق ہو۔اپنی کامیابیوں کو یاد رکھیں اور ان پر فخر کریں۔ ہر دستیاب نوکری کے لیے جلدی نہ کریں،فہرست بنائیں کہ آپ کس قسم کا کام اور ماحول چاہتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں